پاکستان، روس کا توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان، روس کا توانائی کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ترجمان آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کے مطابق پاکستان اور روس میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔۔

 اور اس سلسلہ میں او جی ڈی سی ایل حکام اور گیزپروم میں شراکت داری پر بات چیت جاری ہے، پاکستانی وفد نے سینٹ پیٹرز برگ میں گیزپروم حکام سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر غور کیا گیا، او جی ڈی سی ایل اور گیزپروم ممکنہ منصوبوں کی نشاندہی کریں گے، اسکے علا وہ اس موقع پر پاکستان اور روس میں اقتصادی تعاون کے نئے مواقع بھی زیرغور آئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں