این بی ایف میں کتاب کی تعارفی تقریب

  این بی ایف میں کتاب کی تعارفی تقریب

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)فتح محمد ملک کی کتاب ’’تنقید نگاری‘‘ کی تعارفی تقریب نیشنل بک فاؤنڈیشن میں منعقد ہوئی، صدارت ممتاز شاعر افتخار عارف نے کی، مہمان خصوصی پروفیسر فتح محمد ملک تھے۔

محمد سلیم مظہر ، ڈاکٹرنجیبہ عارف، ڈاکٹر عبدالعزیزساحر اور ڈاکٹر امینہ بی بی نے فتح محمد ملک کے علم وفن کے حوالے سے گفتگو کی۔مقررین نے کہا یہ کتاب فتح محمد ملک کی بطور تنقید نگاری درس وتدریس سے منسلک اور جامعات کے محققین کے لیے ایک حوالے کا کام دے گی۔ صاحب کتاب ڈاکٹر نثار ترابی نے کہاکہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ فتح محمد ملک نے اپنے حوالے سے منتخب مضامین کے انتخاب کے لیے مجھے اعزاز بخشا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں