کوہ نور کالونی کے ٹرانسمیشن کنٹرول روم میں آتشزدگی ،5افراد جھلس گئے

کوہ نور کالونی کے ٹرانسمیشن کنٹرول  روم میں آتشزدگی ،5افراد جھلس گئے

راولپنڈی(خبرنگار)کوہ نور کالونی کے ٹرانسمیشن کنٹرول روم میں آتشزدگی کے باعث جھلس کر پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ، فائر بریگیڈ ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا، اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔ زخمیوں میں 33 سالہ ذیشان، 24 سالہ زبیر، 23 سالہ سیف الرحمن، 44 سالہ سلیم شامل ہیں ۔ 32 سالہ بلال کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ تمام زخمیوں کو پمز کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں