قتل کے گرفتار ملزم پر 50 افراد کا حملہ، 5 کیخلاف مقدمہ درج

قتل کے گرفتار ملزم پر 50 افراد کا حملہ، 5 کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(خبر نگار)قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم پر جوڈیشل کمپلیکس میں حملہ،عدالت کے دروازے پرلاتیں،مکے مارنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ سب انسپکٹر قمر صادق کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا جس کے مطابق راجہ منان،راجہ مطلوب،غفران ستی،مغیز،راجہ عثمان خان کو نامزد کیا گیا ہے ۔ قتل کے ملزم کو ایک سے دوسری عدالت میں پیش کرنے کے دوران 50افراد نے حملہ کیا،ملزم حماد علی پر تشدد کرنے کی کوشش کی،ملزمان پولیس سے گلوگیر ہو گئے ،دھکم پیل کی،گرفتار ملزم کو حصار میں لیکر دوسری عدالت منتقل کیا گیا تو ملزمان نے دوسری عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔مزید نفری آنے پر ملزمان موقع سے بھاگ گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں