اسلام آباد، راہزنی میں ملوث 3 ملزم گرفتار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کی پولیس نے راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تین ملزموں کو گرفتار کرکے چھینے گئے موبائل فونز، نقدی اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔
ملزمان کی شنا خت حسن، وقاص اور سہیل کے ناموں سے ہو ئی ہے ، ملزمان کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔