محکمہ ایجو کیشن راولپنڈی کے 8 کلرکوں کی اگلے گریڈ میں ترقی
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے 8 سینئر اورجونیئر کلرکوں کو اگلے گریڈ میں ترقی کے احکامات جاری کردئیے۔
اس حوالے سے گزشتہ روز ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پانچ سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی جن میں سی ای او آفس کے محمد توقیر، خاورحفیظ بٹ، محمد تنویر ، ڈی ای او آفس ٹیکسلا کے سکندرپرویز اور گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول مری روڈ کے شہزادہ خرم شامل ہیں۔اسی طرح تین جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک بنانے کی بھی منظوری دی گئی جن میں زاہد محمود، عبدالحنان اورطارق محمودشامل ہیں۔