عید صفائی آپریشن، 1 ہزار ورکرز کو فی کس 10 ہزار روپے دیئے گئے

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عیدالاضحی صفائی آپریشن میں شریک ملازمین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے مرکزی تقریب مقامی ہوٹل، سکستھ روڈ پر منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں سپیشل سیکرٹری بلدیات پنجاب آسیہ گل مہمانِ خصوصی تھیں، صدارت ایم این اے طاہرہ اورنگزیب نے کی۔دیگر مہمانوں میں ایم این اے راجہ قمرالاسلام، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ،سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر و دیگر شامل تھے۔ مہمانانِ خصوصی نے راولپنڈی کے 1000 سے زائد صفائی ورکرزمیں فی کس 10,000 روپے کے چیک تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا صفائی ورکرز پنجاب کے اصل ہیرو ہیں۔ طاہرہ اورنگزیب، راجہ قمرالاسلام، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، سابق میئر سردار نسیم نے صفائی ورکرز کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔راجہ ہارون نے مطالبہ کیا کہ صفائی ورکرز کی سروس سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ،رانا ساجد صفدر نے کہا کہ صفائی کرنے والے ہمارے شہر کے اصل معمار ہیں۔