ہیلتھ الا ؤنس کی بحالی ، وفاقی ہسپتالوں کے ملازمین کا احتجاج جاری

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی ہسپتالوں سمیت اسلام آباد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے 60 مراکز صحت کے ڈاکٹر و پیرا میڈیکل ملازمین نے ہیلتھ الاؤنس کی بحالی کیلئے دو گھنٹے او پی ڈیز بندکر کے تیسرے دن بھی احتجاج کیا۔۔۔
ملازمین کل (23جون کو) پمز ہسپتال میں ہونیوالے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مراکز صحت کے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل ملازمین، پمز، پولی کلینک، فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد، نرم ہسپتال، ٹی بی ہسپتال راولپنڈی، شیخ زید ہسپتال اور سی ڈی اے ہسپتالوں کے ملازمین، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ڈاکٹر اسفند یار خان، چودھری قمر گجر، عبدالکریم اطہر، راحیل اسلم، چودھری حاکم نے کہا ہیلتھ الاؤنس کی بحالی تک احتجاج جا ری رہے گا۔