بیٹے کو رشتہ دینے کے بہانے بلا کر خواتین کیساتھ نازیبا ویڈیو بنالی

راولپنڈی(خبر نگار)ہنی ٹریپ کے ذریعے بھتہ وصول کرنے کا ایک اور کیس سامنے آگیا، شہری کو بیٹے کے رشتہ کا جھانسہ دیکر نازیبا ویڈیو بنانے ،بلیک میل کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ تھانہ چونترہ میں متاثرہ شہری ساجد محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ ساجد کے مطابق سات جون کوثمینہ پٹھانی کے گھر بلوایا گیا،عظمت اور شکیل گھر کے اندرلے کر گئے جہاں عابد حسین اور اسکی اہلیہ ثمینہ پہلے سے موجود تھے ، انہوں نے کمرے میں بٹھا کر کہا لڑکی والے آرہے ہیں،گاڑی کا ہارن بجنے پر صابر گیٹ کھولنے گیا جسکے پیچھے عظمت اور ثمینہ بھی باہر چلے گئے ،ا س دوران شکیلہ اور شازیہ کمرے میں برہنہ ہو گئیں۔ عابد،عمران،غلام مصطفی مسلح ہو کر آگئے ،ثمینہ پٹھانی کے کہنے پر ملزمان نے میری دونوں خواتین کے ساتھ گن پوائنٹ پر ویڈیو بنائی اور وائرل کرنے کی دھمکی دیکر 60ہزار روپے لوٹ لئے، مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا،ملزمان نے 14جون کومحمد بلال اور عاصم کے سامنے مزید 90ہزار روپے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے بہانے لیے مگر ویڈیو ختم نہ کی اور مزید دو لاکھ روپے کا مطالبہ کررہے ہیں۔