اسلام آباد پولیس نے آن لائن ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ کا اجرا کر دیا

اسلام آباد پولیس نے آن لائن ٹیکسی  ویری فیکیشن ایپ کا اجرا کر دیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے آن لائن ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ کا اجرا کر دیا، ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ اس ایپ کا مقصد آن لائن ٹیکسی بک کرنیوالے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔۔۔

 شہری اسلام آباد پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ انسٹال کر سکتے ہیں، ایپ انسٹال کرنے کے بعد رائیڈ بک کرواتے وقت بک ہونیوالی ٹیکسی پر چسپاں کیوآر کوڈ کو سکین کر کے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ ایپ اسلام آباد پولیس کی ٹیکسی ویری فیکیشن ایپ کے ساتھ رجسٹرڈ ہے یا نہیں ہے ، غیر تصدیق شدہ گاڑی سے متعلق یا کسی بھی ایمرجنسی کی اطلاع پولیس کو دینے کیلئے فوراً ایپ میں موجود ایمرجنسی بٹن کو پریس کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں