ڈیجیٹل پارکنگ ، AJCL کے 2افراد کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے ڈیجیٹل کار پارکنگ کے معاملے میں AJCL کمپنی کے دو افراد کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔ یہ کیس DMA اور AJCL کے درمیان گزشتہ روز سماعت کیلئے پیش ہوا تھا۔
DMA کے وکیل محمد نذیر جواد نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ AJCL کو متعدد خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق نوٹس جاری کئے گئے ، لیکن مذکورہ کمپنی نے انہیں ٹھیک کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ بعد ازاں DMA نے مالی بے ضابطگیوں کی بنیاد پر AJCL کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا جو اسلام آباد کی پارکنگ نظام کو ڈیجیٹل بنانے کی ذمہ دار تھی ۔کنٹریکٹر کمپنی AJCL نے ڈی ایم اے اور ایم سی آئی کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا ۔ فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد سیشن جج اسلام آباد نے AJCL کی درخواست کو میرٹ پر مسترد کر دیا۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے آبپارہ پولیس سٹیشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔