اسوہ حضرت علی المرتضیٰ ؓ انسانیت کیلئے نمونہ کامل ،علامہ حسین مقدسی

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ ہے کہ اسوہ امیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ ؓ ظلم و بربریت کی موت اور انسانیت کیلئے نمونہ کامل ہے۔۔۔
اسرائیل، استکبارواستعمار کا واحد علاج راہ حیدری ہے ، ایران پر صیہونی حملہ مسلم امہ پر حملہ تصور نہ کیا گیا تو نیل کے ساحل سے کاشغر تک ہر مسلم ملک کو غزہ کی طرح کھنڈر بنا دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ قدیم حسینی محاذ راولپنڈی میں جشنِ غدیر و مباہلہ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔