پی پی سینٹرل سیکرٹریٹ میں بینظیر شہید کی سالگرہ تقریب

پی پی سینٹرل سیکرٹریٹ میں بینظیر شہید کی سالگرہ تقریب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی سینٹرل سیکر ٹریٹ اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید نیئر بخاری نے کہا۔۔۔

 شہید کی آئین، جمہوریت اور جمہور کے حقوق کی خاطر جدوجہد اور قربانی ہمیشہ یاد رکھی جا ئیگی ،پیپلز پارٹی حمایت کی وجہ سے پارلیمانی جمہوری نظام کا تسلسل قائم ہے ، حکومت پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرے ، بجٹ تجاویز اور صوبائی حقوق کے حوالے سے خدشات ختم کیے جائیں ۔ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بیرون ملک قوم کی آواز بلند کی ،سینٹرل سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب نے بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں جنرل سیکرٹری ہمایوں خان ، سید سبط الحیدر ، ثمینہ خالد،  نرگس فیض ملک و دیگر نے کیک کاٹا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں