پاکستانی میزائل ٹیکنالوجی کی بنیاد شہید بی بی نے رکھی : گورنر پنجاب

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے میں پیپلز پارٹی کی قیادت کا اہم کردار ہے۔۔۔
آج جس میزائل ٹیکنالوجی کی مدد سے اللہ نے پاکستان کو اپنے سے پانچ گنا بڑے ملک پر فتح یاب کیا اس کی بنیاد بی بی شہید نے رکھی تھی،بلاول بھٹو کی کامیاب سفارتکاری کے باعث پہلی بار دنیا نے پاکستان کا موقف مانا جبکہ بھارتی بیانیہ مسترد کر دیا ہے ،سلیم حیدر خان نے ان خیالات کا اظہار بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ، سید حسن مرتضیٰ، نرگس فیض ملک، اشعر حیات خان اور پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد پارٹی میں شامل ہونی والی سعدیہ حیات خان نے کیا تھا، اس موقع پر بی بی شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا ذوالفقار علی بھٹو نے جب پاکستان میں ایٹم بم کی بنیاد رکھی تو کہا تھا گھاس کھا لینگے مگر اٹیم بم ضرور بنائیں گے۔