پی پی مری کے زیر اہتمام بینظیر شہید کا 72واں یوم ولادت منایا گیا

پی پی مری کے زیر اہتمام بینظیر  شہید کا 72واں یوم ولادت منایا گیا

مری (نمائندہ دنیا) پاکستان پیپلز پارٹی مری سٹی کے زیراہتمام بینظیر بھٹوشہید کی 72ویں سالگرہ کی تقریب موچی منڈی لوئر بازار مری منعقد ہوئی جس میں سالگرہ کا کیک کاٹ کاٹا گیا۔

 تقریب میں پی پی پی مری سٹی کے صدرخالد محمود چودھری، جنرل سیکرٹری سردار رجب، سینئر نائب صدر محمد امتیاز مغل، سید علی رضا شاہ، محی الدین پرے، راجہ شاہد، خرم چغتائی، سہیل احمد، شیراز عباسی، قیصر بٹ، ہارون عباسی، ریحان، احتشام، سلطان کے علاوہ کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں