مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا ملازم زخمی
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ روات کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر حساس ادارے کا اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر حساس ادارے کے اہلکار سے گاڑی چھین لی اور مزاحمت پر حساس ادارے کے اہلکار کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ ملزمان حساس ادارے کے اہلکار سے گن پوائنٹ پر گاڑی ، موبائل فون و نقدی بھی چھین کر فرار ہو گئے، زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔