ہفتہ وار بازاروں میں ٹریفک کی روانی کیلئے مؤثر اقدامات

ہفتہ وار بازاروں میں ٹریفک  کی روانی کیلئے مؤثر اقدامات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہفتہ وار بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں، اس سلسلہ میں سینئر افسران نے بازاروں کا دورہ کیا۔

ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیااوربازار ڈیوٹی پر مامور ٹریفک افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے انجام دینے کی ہدایت کی۔ چیف ٹریفک پولیس آفیسر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ سید ذیشان حیدر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں مختص کردہ پارکنگ ایریاز میں ہی پارک کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں