اسلام آباد میں ڈینگی کا خطرہ ، ڈی ایچ او کی جانب سے الرٹ جا ری

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سید ہ راشدہ بتول نے ڈینگی وائرس کے پھیلائو کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی وائرس کے پھیلائو کا خطرہ ہے جس سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ صاف پانی کی نکاسی کا انتظام کیا جائے، اسپرے کیا جائے، سرویلنس ٹیمیں بنا ئی جا ئیں اور فوکل پرسن تعینات کیے جائیں۔