پاک بھارت جنگ روکنے کا سہرا فضائیہ کے سر ، فلاح پارٹی

پاک بھارت جنگ روکنے کا سہرا فضائیہ کے سر ، فلاح پارٹی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ، سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، سید راشد گردیزی۔۔۔

چودھری ضمیر گجر، قاضی عبدالصبور ہاشمی، محمد رفیق لودھی، شیخ محمد علی، مرزابدرعباس ودیگر ذمہ داران نے کہا پاکستانی حکومت کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبیل امن انعام کیلئے نامزدگی فلسطینی شہدا کی توہین اور امتِ مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ پاک بھارت جنگ روکنے کا سہرا بہادر فضائیہ کے سر ہے جنہوں نے بھارت کے چھ طیارے گرا کر بھارت کے غرور کو خاک میں ملایا۔ امریکا نے ایران پر حملہ کرکے جارحیت کی ایسے حالات میں کسی بھی صورت ٹرمپ نوبل انعام کا حقدار نہیں۔ ٹرمپ جیسے قاتلوں کے حامی کو اتنی عزت دینا ہماری دینی، قومی اور انسانی غیرت کے سراسر منافی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں