ایم ڈبلیو ایم کا ’’ہفتۂ حمایتِ مظلومین جہاں‘‘ کا اعلان

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) امریکا اور غاصب صیہو نی ریاست اسرائیل کی ایران کے خلاف کھلی جارحیت کے خلاف، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ’’ہفتۂ حمایتِ مظلومینِ جہاں‘‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک بھر کے تمام صوبائی، ضلعی اور مقامی عہدیداران و کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے شہروں اور علاقوں میں احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات کا انعقاد کریں۔ انہوں نے کہا وطنِ عزیز کے تمام باشعور، غیور اور غیرت مند عوام، مرد و خواتین، نوجوانوں، علمائے کرام، مشائخ، دانشوروں، اساتذہ، طلبا اور صحافی برادری سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ امر یکا اور اسرائیل کی ان جارحانہ سازشوں کے خلاف آواز بلند کریں۔