اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے پر تر بیتی سیشن

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے پر تر بیتی سیشن

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے نجی ڈیپارٹمنٹل سٹورز چین کے سٹاف کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے خصوصی شرکت کی، اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خوراک کے معیار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے فوڈ چینز میں تربیتی و آگاہی سیشنز کا سلسلہ جاری رہے گا، شرکا کو ذاتی صفائی، ادارہ جاتی صفائی اور خوراک کے محفوظ طریقوں کی تربیت دی گئی، محفوظ خوراک کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور پیکنگ سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور عالمی یوم خوراک کی اہمیت اور خوراک کے معیار کی ترجیح پر زور دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں