راولپنڈی میں پانی کا بحران جلد ختم ہو جا ئیگا، ملک ابرار احمد

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کے چیئرمین ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں پانی بحران کا جلد خاتمہ ہوجا ئیگا ،نئے ڈیموں کی تعمیر کے ساتھ بارشی پانی کو محفوظ بنانے کے لئے منصوبوں پر کام شروع ہوچکا ہے۔
کینٹ وشہر میں زیر زمین پانی کے ٹینک تعمیر ہونے سے روزانہ لاکھوں گیلن پانی میسر ہوگا ، فوڈ کا کاروبار کرنے والے تاجروں کو درپیش تمام مسائل حل کیے جا ئیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی نے اپنے دفتر میں ریسٹورنٹس کیٹررز سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد فاروق چودھری کی سربراہی میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک ابرار احمد نے کہا کہ ددوچھہ و چہان ڈیم کی تعمیر کے علاوہ راول ڈیم اور خان پور ڈیم میں پانی کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے کام کیا جارہاہے ۔