راولپنڈی پو لیس کاایکشن ، مختلف علاقوں سے 22جرائم پیشہ افراد گرفتار

 راولپنڈی پو لیس کاایکشن ، مختلف علاقوں سے 22جرائم پیشہ افراد گرفتار

راولپنڈی(خبر نگار ) راولپنڈی پو لیس نے 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے 5 موٹر سائیکل ، ایک کلو چر س اور 376لٹر شراب برآمد کر لی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے پر 12 افراد کو گرفتارکیا گیا۔۔۔

 کارروائیاں تھانہ پیرود ہا ئی ، واہ کینٹ، صدر واہ، جاتلی، چونترہ اور کلرسیداں میں کی گئیں ، صدرواہ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب 3 اشتہار یوں کو گرفتار کر لیا۔ روات پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 550 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے 400گرام چرس اور 6بوتل شراب برآمد کی، پیرود ہا ئی پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 15 لٹر شراب، گوجر خان پولیس نے ایک فرد کو گرفتار کر کے 10 لٹر شراب، وارث خان پولیس نے 2افراد کو گرفتار کر کے 105 بوتل اور 240 لٹر شراب برآمد کی ۔آراے بازار پولیس نے بائیک لفٹر کو گرفتار کرکے 5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں