ایران پرحملوں کیخلاف اسلام آباد ڈسٹرکٹ بارکاآج ہڑتال کااعلان

ایران پرحملوں کیخلاف اسلام آباد  ڈسٹرکٹ بارکاآج ہڑتال کااعلان

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے آج منگل کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔۔۔

بار کے صدرچودھری نعیم علی گجر اور جائنٹ سیکرٹری سردار آدم خان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ امریکہ کیجانب سے حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں،ایران اپنی جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے ،اسرائیل کی وجہ سے بین الاقوامی امن اور استحکام کو شدید خطرہ ہے ، اقوام متحدہ مداخلت کرے اور تنازعات کا پرامن حل کرے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں