دوران محرم بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے ، آ ئیسکو چیف

اسلام (دنیا رپور ٹ ) چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ،خراب اور کمزور استعداد کے ٹرانسفارمرز و دیگر آلات کو فوری اپ گریڈ کیا جائے ،ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے آئیسکو چیف ایگزیکٹو محمد نعیم جان نے زوم میٹنگ کے ذریعے تمام آپریشن، کنٹریکشن اور دیگر فارمیشنز کو ضرروی ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا ماتمی جلوسوں کے راستے میں آنے والے لٹکتے بجلی کے تاروں کو محفوظ بنایا جائے ، ماتمی جلوسوں کے روٹس کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کی جا ئے اور مکمل روڈ میپ تشکیل دیا جا ئے ۔ تمام افسران و سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی جائیں اور ریجن بھر میں کمپلینٹ دفاتر کو ہائی الرٹ رکھا جائے ۔