آئی ایل آئی ایس اے فیڈرل چیپٹر کی نئی منتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(دنیا رپورٹ) آئی ایل آئی ایس اے فیڈرل چیپٹر کی نئی منتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا۔
اسلامیانس لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز ایلو مینا ئی ایسوسی ایشن (ILISAA) کے فیڈرل چیپٹر کی نومنتخب ایگزیکٹو باڈی کی حلف برداری کی تقریب نیشنل لائبریری میں منعقد ہوئی، مہمانِ خصوصی ایئر مارشل جاوید احمد نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ نومنتخب باڈی کے صدر خرم شہزاد، جنرل سیکرٹری ناصر خان عباسی، فنانس سیکر ٹری ظہور احمد، انفا ر میشن سیکرٹری کاشف کمال نے حلف اٹھایا۔ تقریب میں رانا یاسر عرفات ، محمد ارشد، کاظم علی سیدنے شرکت کی ۔