اسلام آباد ، 6اشتہاریوں سمیت 26جرائم پیشہ افراد گرفتار

 اسلام آباد ، 6اشتہاریوں سمیت 26جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جر ائم میں ملوث 6اشتہاری مجرموں سمیت 26جر ائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے سے 10 بو تل شراب،2070گرام چرس و آئس،10 پستول،2 رائفلیں او ر 2 عدد خنجر برآمد کرلئے ۔

کارروا ئیاں تھانہ آبپارہ، تھانہ کراچی کمپنی،تھانہ مارگلہ، تھانہ سمبل، تھانہ ترنول، تھانہ نون، تھانہ کورال،تھانہ ہمک،تھانہ بہارہ کہو ،تھانہ پھلگراں اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نے کیں ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد محمدشعیب خان نے کہاکہ شر پسند عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں