اوپن یونیورسٹی، 17نئے شعبوں میں 2سالہ ڈگری پروگرام شروع

 اوپن یونیورسٹی، 17نئے شعبوں میں 2سالہ ڈگری پروگرام شروع

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 17نئے شعبہ جات میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز شروع کر نے کا اعلان کیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق یہ پروگرامز سمسٹر خزاں 2025  کے داخلوں کے لیے یکم جولائی سے دستیاب ہوں گے ۔ سوشل سائنسز کے مضامین اوپن اینڈ ڈسٹنس لرننگ سسٹم جبکہ سائنسی علوم کے 6 پروگرامز روایتی فیس ٹو فیس طرز تعلیم کے تحت پیش کیے جائیں گے ۔ او ڈی ایل پروگرامز میں داخلے کے لیے امیدوار کا ایف اے یا اس کے مساوی تعلیمی قابلیت کا حامل ہونا ضروری ہے جبکہ سائنس مضامین میں داخلے کے لیے ایف ایس سی یا اس کے مساوی تعلیم درکار ہوگی۔ نئے پروگرامز میں بزنس ایڈمنسٹریشن، معاشیات، لائبریری اینڈ انفارمشن سائنسز، سوشیالوجی،انگلش ، جینڈ اینڈ و یمن سٹڈیز، ماس کمیونیکیشن، اردو، ایجوکیشن، تاریخ، پاکستان سٹڈیز، کیمسٹری،ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس، انوائرمنٹل سائنسز، فزکس، ریاضی اور شماریات شامل ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں