اُمہ ایوارڈز کے بجا ئے اسلامی تشخص کا علم بلند کر ے ، سعد رضوی

 اُمہ ایوارڈز کے بجا ئے اسلامی  تشخص کا علم بلند کر ے ، سعد رضوی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک ضلع راولپنڈ ی کے زیر اہتمام پی پی 7میں تاجدار ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

مہمان خصوصی مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی تھے ، انکا کہنا تھا کہ امن ہے یا پھر خون کا کاروبار،ہم ایسے نوبیل امن انعام کو نہیں مانتے کیونکہ یہ انعام ہمیشہ ان ہی کے ہاتھ میں جاتا ہے جو خون میں لت پت ہوں ، یہ امن نہیں، دھو کا ہے ۔ یہ انسانیت نہیں، عالمی منافقت کا بدترین تماشا ہے ،امتِ مسلمہ مغربی ایوارڈز کی چمک دمک سے مرعوب ہونے کے بجائے اپنے اسلامی تشخص، خودداری اور غیرتِ ایمانی کا علم بلند کرے ۔امن کا علمبردار وہی ہوسکتا ہے جو مظلوموں کا ساتھ دے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں