ہر بچے کو صاف پانی، صحت مند مستقبل دینا قومی ذمہ داری ، ڈاکٹر بھرتھ

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) وزیر مملکت قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ ہر بچے کو صاف پانی اور صحت مند مستقبل دینا ہماری قومی ذمہ داری ہے ، پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر بچوں میں دست کی بیماری اب بھی اموات کی بڑی وجہ ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دستوں کے حوالے سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے صحت کا مضبوط نظام تیار کرنا نا گزیر ہے ،صاف پانی، صفائی اور مساوی علاج تک رسائی ہی دیرپا حل ہے ، ڈائریا کا خاتمہ مشترکہ شعبہ جاتی اقدامات سے ہی ممکن ہے ۔