کرپشن کیخلاف نیب اور این ایچ اے مل کر کام کر ینگے ، افتخار ساجد

اسلام آباد (نیوزرپور ٹر ) ممبر سینٹرل زون نیشنل ہائی وے اتھارٹی افتخارساجد نے کہا ہے کہ اداروں کی کارکردگی کو شفاف اور کرپشن سے پاک کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات ناگزیر ہیں۔۔۔
کرپشن جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے جذبہ ایمانی سے سرشار ہونے کی ضرورت ہے ، تاکہ نیب پاکستان کی کوششوں کو نکھار مل سکے ۔ کرپشن کیخلاف نیب اور این ایچ اے مل کر کام کر ینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرپشن سے پاک پاکستان کے موضوع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر این ایچ اے کے جنرل منیجرز اور اعلیٰ افسران سمیت اہلکاروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔محمد عمران ڈائریکٹر کوآ رڈینیشن این ایچ اے ایونٹ چیئر پرسن تھے جبکہ محمد وسیم ڈائر یکٹر لیگل این ایچ اے ، عمران سہیل ڈائریکٹر نیب، رابعہ اکرام ڈپٹی ڈائریکٹر نیب،عطیہ عظمت ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب اور محمدعمران ڈائریکٹر این ایچ اے سمیت دیگرنے بھی خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا نیب پاکستان اور این ایچ اے ملکر کرپشن کے خاتمے کیلئے کام کرینگے ۔ اس مو قع پراین ایچ اے اور نیب کے مہمان افسران میں سو وینئر ز اور شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا اورآخر میں پر تکلف ظہرانہ دیاگیا ۔