محرم کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کیے جا ئیں ،کمشنر راولپنڈی

محرم کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کیے جا ئیں ،کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامرخٹک نے آر پی او بابر سرفراز الپا کے ہمراہ محرم الحرام انتظامات کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات جلد مکمل کیے جا ئیں۔۔۔

تمام اضلاع میں کنٹرول روم فعال اور ہسپتال الرٹ رکھے جا ئیں، انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ شرکا کی طرف سے مجالس اور جلوسوں کے لئے دی گئی آرا کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔ منتظمین مجالس و جلوس کو آن بورڈ لیتے ہوئے سکیورٹی و دیگر انتظامات مکمل کئے جائیں۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کنٹرول روم قائم و فعال کریں ، سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ہسپتالوں کو بھی الرٹ اور پرائیویٹ ایمبولینسز کو سٹینڈبائی رکھا جائے ۔ جلوس روٹس پر حکومت کی جانب سے سبیلیں بھی لگائی جائیں گی ۔ جلوس کے روٹ پر ڈینگی سپرے کروا یا جا ئے ۔ سول ڈیفنس، میونسپل کارپوریشن، واپڈا، ریسکیو و دیگر متعلقہ اہلکار جلوس کے ساتھ رہیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں