چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ : 3 ارب 60 کروڑ کا بجٹ منظور ، ٹیکسوں میں 7 فیصد اضافہ

چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ : 3 ارب 60 کروڑ کا بجٹ منظور ، ٹیکسوں میں 7 فیصد اضافہ

راولپنڈی( خاورنوازراجہ) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے لیے 3 ارب 60 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے ۔

 ٹیکسز میں 7 فیصداضافہ کردیاگیا جبکہ پانی اور صفائی کے ٹیکسز بڑھانے کی تجویز پرممبران کنٹونمنٹ بورڈ نے اعتراض کیا جس پر کمیٹی قائم کردی گئی ہے ، ملازمین کی تنخواہیں 7 فیصد بڑھا د ی گئی ہیں ،اوریجنل ورکس اور جاری ترقیاتی کاموں کے لئے 27 کروڑ روپے 2024-25 کی نسبت امسال 4 کروڑ روپے کی کمی کی گئی ہے ،اسٹیبلشمنٹ کے لیے 2 ارب 32 کروڑ روپے ، ہنگامی حالات کے لئے 99 کروڑ80لاکھ روپے ،2024-25 کی نسبت امسال 16 کروڑ80لاکھ روپے کااضافہ کیا گیاہے ، سی بی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے لئے 53 لاکھ74 ہزارروپے ، 22نمبر پر شاپنگ آرکیڈ کیلئے ،25 کروڑ روپے ، جنگ آفس مری روڈ کے قریب کمرشل بلڈنگ کیلئے 8 کروڑ 10لاکھ روپے اور عبدالستار روڈ پر کمرشل بلڈنگ کیلئے 17 کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ، جائیدادوں سے حاصل ہونے والی آمدنی اور ٹیکس کی مد میں وصولی کا ہدف 53 کروڑ3 لاکھ روپے رکھاگیاہے جبکہ 2024-25 کی نسبت امسال 19کروڑ روپے زائد بجٹ مختص کیاگیاہے ، متفرق 40کروڑ3 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، مجموعی بجٹ میں 36 کروڑ35 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ مجوزہ بجٹ کے مطابق مالی سال کے اختتام پر 36 کروڑ روپے کی بچت متوقع ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں