کینٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، شیڈز، تھڑے، جنگلے مسمار

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کینٹ بورڈ کا تجاوزات کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ہے، پیپلز کالونی، مصریال روڈ، چوہڑ بازار، رینج روڈ، پشاور روڈ۔۔۔
ویسٹریج بازار، چونگی نمبر 22 اور ٹینچ بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا اور دکانوں کے باہر سینکڑوں غیر قانونی شیڈز، تھڑے، سائن بورڈز، لوہے کے جنگلے مسمار کر دئیے گئے۔ انچارج انفورسمنٹ نے کہا فٹ پاتھوں اورپیدل چلنے والی جگہوں سے تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے۔