سوات : کار اور بس میں ٹکر سے 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی

سوات(این این آئی)سوات کے علاقے گوگدرہ میں کار اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔
ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد کے مطابق بس مینگورہ سے پشاور جارہی تھی، کار میں سوار الطاف الرحمان،یاسر اور فدا محمد ساکنان دیوانہ بابا ضلع بونیر دم توڑ گئے، خلیل زادہ ساکن گاگرہ کو زخمی حالت میں سیدوٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔