تقرریاں، محکمانہ امور:پوسٹل آفیسرز کا وزیر سے ملاقات کیلئے خط

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان پوسٹل گروپ افسران ایسوسی ایشن نے مستقل ڈی جی تقرر، محکمانہ خسارہ اور آمدنی کے امور پر وزیر مواصلات سے ملاقات کا وقت مانگ لیا۔۔۔
جنرل سیکرٹری کے عبدالعلیم خان کو مراسلے میں درخواست کی گئی کہ محکمہ کے ضروری امور اور مسائل سے متعلق آگاہی کیلئے ملاقات کا وقت دیا جائے، قبل ازیں ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات وزیر مواصلات کو بھجوائے تھے، محکمہ کے اہم امور کیلئے جلد ملاقات کا وقت دیں، پوسٹ آفس ڈائریکٹر جنرل کی تقرری میرٹ پر کی جائے اور مستقل بنیاد پر چیئرمین پاکستان پوسٹل بورڈ اور ڈائریکٹر جنرل و چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی جائے، مستقل تقرریاں نہ ہونے کے باعث افسروں میں بے چینی اور تشویش ہے۔