تمام مکاتب فکر کو تحمل کا مظاہرہ کرنا ہو گا:اتحادِ امت کانفرنس

 تمام مکاتب فکر کو تحمل کا مظاہرہ  کرنا ہو گا:اتحادِ امت کانفرنس

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مذہبی و سیاسی رہنمائوں، علما و مشائخ اور تمام مکاتب فکر کے نمائندگان نے کہا تمام مکاتب فکر کو تحمل، صبر اور بھائی چارے کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

فرقہ واریت، انتشار اور مذہبی منافرت پھیلانا دشمن کی منظم حکمت عملی ہے۔ اسرائیل اور امریکا کو ہم صرف اپنی افواج سے نہیں بلکہ امت کے اتحاد سے شکست دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلِ حرم کی غدیر مرکزِ اتحادِ امت کانفرنس سے مفتی گلزار احمد نعیمی، نور الحق قادری، سینیٹر علامہ ناصر عباس، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر شیرازی، ڈاکٹر علی عباس نقوی، سید اسامہ بخاری، ڈاکٹر شبیر سیالوی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں