پیپر ملبری کی جگہ 57 ہزار سے زائد پودے لگانے کا منصوبہ

پیپر ملبری کی جگہ 57 ہزار سے زائد پودے لگانے کا منصوبہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے پیپر ملبری کے درختوں کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے اور سی ڈی اے شہر سے پیپر ملبری کے درخت ختم کرکے ان کی جگہ ماحول دوست پودے لگانے کیلئے کوشاں ہے اور 57 ہزار 150 مقامی پودے لگائے جائیں گے۔

اس مقصد کیلئے دو مراحل پر مشتمل منصوبہ تیار کیا گیا جس کے تحت 57ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ کل 5ہزار 715درخت کاٹنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، F-8، G-8، G-9، G-10، G-11، F-10، F-11، D-12، اور زیرو پوائنٹ سمیت سرینگر ہائی وے کے علاقے شامل ہیں۔ F-8میں 490بڑے اور 650 چھوٹے، G-8میں 1ہزار 405بڑے اور 896 چھوٹے درختوں کو کاٹا گیا۔ پبلک ہیلتھ اور اسلام آباد میں ائیر کوالٹی مزید بہتر بنانے کیلئے سی ڈی اے کے سٹریٹجک اقدام کے تحت ہر کاٹے گئے پیپر ملبری کی جگہ دس (10)ماحول دوست درخت لگائے جائیں گے۔ اس کوشش کے حصے کے طور پر 57ہزار 150مقامی پودے لگائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں