روسی سفیر کی پاکستان سے آلو برآمدت کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

روسی سفیر کی پاکستان سے آلو برآمدت  کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے روس کے سفیر نے ملاقات کی۔

 زرعی شعبے میں دوطرفہ تجارت کے اہم امور پر تبادلہ خیال، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور تجارتی رکاوٹیں حل کرنے کیلئے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے روس کو کینو اور آلو کی برآمدات کو درپیش چیلنجز کا ذکر کیا۔ سفیر نے یقین دلایا کہ وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔ باہمی تجارت کے فروغ کیلئے زرعی مشینری سمیت نئی مصنوعات سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں