کمشنر، ڈپٹی کمشنر، سی پی او کا شہر کا دورہ، محرم سکیورٹی امور کا جائزہ

راولپنڈی (خبرنگار) کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر حسن وقار اور سی پی او خالد ہمدانی نے محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے شہر کا دورہ کیا۔
انہوں نے اہم مقامات، امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹ کا جائزہ لیا اور افسران کو خصوصی ہدایات دیں۔ وہ امام بارگاہوں کی انتظامیہ سے ملے اور سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق بات چیت کی۔ ادھر سٹی ٹریفک پولیس نے محرم کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا، اس موقع پر 930سے زائد اہلکار خصوصی ڈیوٹی انجام دیں گے۔ 10ڈی ایس پی، 72سینئر ٹریفک وارڈن، 850ٹریفک وارڈنز اور اسسٹنٹس کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔