محفوظ سفر کیلئے آئی آر یو سے معاونت لیں گے : وزیر مواصلات

محفوظ سفر کیلئے آئی آر یو سے معاونت لیں گے : وزیر مواصلات

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونٹ (آئی آر یو) کے سیکرٹری جنرل امبریٹو ڈی پریٹوسے ملاقات کی۔

 انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا انسانی جانوں کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے، شاہراہوں پر حادثات میں کمی اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے آئی آر یو سے معاونت لیں گے۔ امبریٹو ڈی پریٹونے وفد کے ہمراہ عبدالعلیم خان کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جس میں بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق 85فیصد حادثات انسانی غلطی کے باعث ہوتے ہیں۔ آئی آر یو جدید تقاضوں کے مطابق ڈرائیورز کی ’’آن لائن ٹریننگ‘‘ کرا رہی ہے۔ وزیر مواصلات نے کہا محفوظ ڈرائیونگ ان کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے پہلے مرحلے میں کمرشل ڈرائیورز کی ٹریننگ کو مکمل کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں