پاکستان کو آ ئی پی ای اے کی رکنیت میں چھ سال کی توسیع مل گئی

 پاکستان کو آ ئی پی ای اے کی رکنیت میں چھ سال کی توسیع مل گئی

اسلام آباد ( دنیارپورٹ ) پاکستان کو انٹرنیشنل پروفیشنل انجینئرز ایگریمنٹ کی رکنیت میں چھ سال کی توسیع مل گئی۔

یہ اعلان انٹرنیشنل انجینئرنگ الائنس کے تحت ہونے والی سالانہ میٹنگ IEAM 2025 کے دوران کیا گیا جو میکسیکو میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان انجینئرنگ کونسل کے سینئر وائس چیئرمین انجینئر ڈاکٹر سحروش لودھی نے کی۔ اس توسیع کے بعد پاکستان انجینئرنگ کونسل میں رجسٹرڈ انٹرنیشنل پروفیشنل کو IPEA کے تمام رکن ممالک میں بغیر کسی اضافی جانچ کے پیشہ ورانہ شناخت حاصل رہے گی۔ چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر نے اسے سنگ میل قرار دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں