جلوس کے روٹس پر مکمل سکریننگ کی جائے، صوبائی وزیر قانون

جلوس کے روٹس پر مکمل سکریننگ کی جائے، صوبائی وزیر قانون

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر قانون و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت آن لائن اجلاس سی اینڈ ڈبلیو کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن میں محرم و الحرام کے حوالے سے تیاریوں اور امن و امان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی، ڈی سی چکوال، ڈی سی مری، ڈی سی اٹک، ڈی سی جہلم، ڈی سی اٹک، ڈی پی او چکوال، ڈی پی او مری اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بارش کو مد نظر رکھتے ہوئے روٹ پر ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں، راولپنڈی ڈویژن میں موجود تمام چیک پوسٹوں پر مانیٹرنگ سخت کی جائے اور جلوس کے روٹس پر مکمل سکریننگ کی جائے، فیک نیوز کے بروقت تدارک کیلئے ضلعی سطح پر فوکل پرسنز نامزد کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں