سرکاری ملازمین کو زخمی کرنے میں ملوث 3ملزم زیرحراست

سرکاری ملازمین کو زخمی کرنے  میں ملوث 3ملزم زیرحراست

راولپنڈی(خبر نگار ) کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سرکاری ادارے کے ملازمین کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔۔

کارروا ئی گنجمنڈی پولیس نے کی ۔ مقدمہ کے مطابق غیر قانونی سگریٹ کے کارٹن برآمد ہونے پر زیر حراست افراد نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا تھا ۔ ملزمان سے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں