معروف پاکستانی ڈاکٹر فرحان ابوظہبی میں پاکستانی مینگو فیسٹیول کرائینگے
اسلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) پاکستانی ثقافت کے فروغ کیلئے اہم قدم کے طور پر شیخ خلیفہ ہسپتال ابو ظہبی میں خدمات انجام دینے والے۔۔
ممتاز پاکستانی ڈاکٹر اور اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر محمد فرحان ابوظہبی میں ایک غیر تجارتی مینگو فیسٹیول کا انعقاد کر رہے ہیں۔ یہ تقریب اتوار، 29 جون کو شام4:00بجے سے رات 8:00بجے تک، لی رائل میریڈین ہوٹل میں سفارت خانہ پاکستان کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے ۔ تقریب میں آم کی دس سے زیادہ اقسام کو پیش کیا جائے گا ۔ تقریباً 700 کارٹن آم حاضرین میں مفت تقسیم کیے جائیں گے ۔ ایونٹ میں داخلہ عوام کے لیے بالکل مفت ہے۔