محرم الحرام آواز حق پر لبیک کہنے کا درس دیتا ہے،عبدالعلیم خان

محرم الحرام آواز حق پر لبیک کہنے کا درس دیتا  ہے،عبدالعلیم خان

اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نئے ہجری سال کے آغاز پر۔۔

قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قمری سال پر تمام مسلم امہ اور ہر پاکستانی کے لئے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمارے لیے عزم و استقلال اور باہمی اخوت کا استعارہ ہے اور یہ مہینہ باہمی محبت، بھائی چارے اور آواز حق پر لبیک کہنے کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مزید کہا کہ نواسہ رسول ؐ اور ان کے رفقائے کار نے محرم الحرام میں اپنے خون سے دین اسلام کی آبیاری کی، حسینی نظریہ سچائی کے لئے باطل کے آگے ڈٹ جانے کا عملی پیغام دیتا ہے ۔ اللہ کرے نیا سال انتہا پسندی کے خاتمے اور امن و آشتی کا باعث ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں