پی او ایف کے پہلے ایس این جی پی ایل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی سیمی فائنلز لائن اپ مکمل
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا پہلا سوئی ناردرن گیس لمیٹڈ آل پاکستان رینکنگ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ واہ کینٹ میں جاری ہے۔
تمام کیٹیگریز کے سیمی فائنلز کی لائن اپ مکمل ہو چکی ہے۔ فائنلز 30جون کو ہوں گے۔ مینز سنگلز کے سیمی فائنلسٹ میں محمد علی لاروش (واپڈا) عرفان سعید (واپڈا)عظیم سرور (واپڈا)مراد علی (خیبر پختونخوا)ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلسٹ میں غزالہ صدیق (واپڈا) ماہور شہزاد (واپڈا)الجا طارق (پاک آرمی)عمارہ اشتیاق (پاک آرمی)شامل ہیں۔