قتل کیسز:ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

قتل کیسز:ایک مجرم کو سزائے موت، دوسرے کو عمر قید

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) قتل کے ایک مجرم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ، دوسرے مقدمہ میں مجرم کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دی گئیں۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پنڈدادنخان حافظ حسنین اظہر شاہ نے تھانہ جلالپورشریف کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم وسیم عباس کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ تھانہ پنڈدادن خان کے مقدمہ نمبر 389 بجرم 302 کے مجرم ناصر کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں