خاتون سے زیادتی اور لڑکے سے بد اخلاقی کرنے والے ملزمان گرفتار

خاتون سے زیادتی اور لڑکے سے  بد اخلاقی کرنے والے ملزمان گرفتار

راولپنڈی(خبر نگار)شادی کے جھانسے میں خاتون سے زیادتی اور لڑکے سے بد اخلاقی کرنے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

خاتون سے زیادتی کا مقدمہ 4یوم قبل درج کیا گیا تھا، ملزم کو رتہ امرال پولیس نے گرفتار کر لیا اور متاثرہ کا میڈیکل پراسیس بھی کرایا گیا ہے۔ ادھر پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ لڑکے سے بد اخلاقی کرنے والے شخص کوگرفتارکرلیا۔ واقعہ کا مقدمہ 5 یوم قبل درج کیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کرا لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں