سی پی او کا 10 محرم جلوس روٹ، جامعہ تعلیم القرآن کا دورہ

سی پی او کا 10 محرم جلوس روٹ، جامعہ تعلیم القرآن کا دورہ

راولپنڈی(خبر نگار)سی پی او سید خالد ہمدانی نے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ اور جامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن کا دورہ کیا، سی پی او نے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے افسران کو ہدایات بھی دیں۔

خالد ہمدانی نے جامعہ دارالعلوم تعلیم القرآن میں مولانا اشرف علی سے ملاقات کی اور محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔ ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے 7 محرم الحرام کے جلوس کے روٹ کا دورہ کیا ، ان کا کہنا تھا جلوسوں کے روٹس کی بذریعہ سیف سٹی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے گوجرخان سرکل میں امام بارگاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی چیک کی۔ ایس پی راول حسیب راجہ نے نیو ٹاؤن سرکل کے علاقہ حیدری چوک میں امام بارگاہ کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیک کیا۔ انہوں نے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں